• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22285

    عنوان: میں ایک عام مسلمان ہوں اور تبلیغی لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گذارتاہوں۔ میں یہ جانتا ہوں کہ یہ ہمار ا کام ہے ۔ اللہ تعالی ہمارے کا م کو قبول فرمائے۔ آمین۔کچھ سالوں سے میری اہلیہ خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہی ہے۔ (۱) اس نے خواب دیکھا کہ میں اور وہ خود ایک درخت کے نیچے ہیں، درخت کے پتے آگ میں ہیں ، لیکن نہ وہ جلتے ہیں اور نہ ہی دھواں نکلتاہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں اور ہم دونوں کو ایک دوسرے سے گلے ملاتے ہیں۔ (۲) ایک مرتبہ اس نے خواب میں دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کچھ اونٹوں اور بچوں کے پاس بیٹھے ہیں، اور کوئی کہہ رہا ہے کہ ایک دوست کو حضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کی طرح ہوناچاہئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر جگہ لے جاتے ہیں۔ (۳) تیسرا خواب ہے کہ کچھ لوگ تبلغی جماعت کی طرح سفید کپڑوں میں ہیں، ان میں سے ایک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ایک شخص اس (بیوی )کے لیے دونوں طرف سے جڑی ہوئی روٹیاں لارہا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ روٹیاں بھیجی ہے، وہ اس پر یقین کرنے سے انکار کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ثبوت کے لئے ایک روٹی پراپنے انگوٹھے کا چھاپ لگاتے ہیں کہ یہ میری طرف سے ہے۔(۴) خواب میں وہ رو رہی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے کہہ رہے ہیں ۔ 
    میرا خواب یہ ہے کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھنے کی تمنا نہیں کرتاہوں، چونکہ میں جانتا ہوں کہ میں ایک اچھا آدمی نہیں ہوں۔ تاہم ، میں نے خواب دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ساحل سمندر پر چل رہے ہیں اور میں آپ ﷺ کو پیچھے کی طرف سے دیکھ سکتاہوں ، چونکہ آپ واپس جارہے ہیں، ریت پر آپ ﷺ کے قدم مبارک کا واضح نقش ہوتاہے ، پھر میں دیکھتا ہوں کہ پوری دنیا ا س طرح ایک ساتھ کھڑی ہے کہ جیسے کہ فائلوں میں آرمی کھڑے ہوتے ہیں۔ میں دیکھتاہوں کہ کچھ لوگوں کے پاس مختلف اسلحے ہیں جیسے نیزے وغیرہ اور یہ سبھی لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنا چاہتے ہیں(نعوذباللہ)، پھر میں اور مسجد میں موجود کچھ برادران آتے ہیں اور ہمارے پاس بم ہیں ، میں کہہ رہاہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بتادو کہ میں ہم لوگ آپ ﷺ کی حفاظت کے لئے یہاں ہیں۔ برا ہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں اور ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں ایک عام مسلمان ہوں اور تبلیغی لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گذارتاہوں۔ میں یہ جانتا ہوں کہ یہ ہمار ا کام ہے ۔ اللہ تعالی ہمارے کا م کو قبول فرمائے۔ آمین۔کچھ سالوں سے میری اہلیہ خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہی ہے۔ (۱) اس نے خواب دیکھا کہ میں اور وہ خود ایک درخت کے نیچے ہیں، درخت کے پتے آگ میں ہیں ، لیکن نہ وہ جلتے ہیں اور نہ ہی دھواں نکلتاہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں اور ہم دونوں کو ایک دوسرے سے گلے ملاتے ہیں۔ (۲) ایک مرتبہ اس نے خواب میں دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کچھ اونٹوں اور بچوں کے پاس بیٹھے ہیں، اور کوئی کہہ رہا ہے کہ ایک دوست کو حضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کی طرح ہوناچاہئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر جگہ لے جاتے ہیں۔ (۳) تیسرا خواب ہے کہ کچھ لوگ تبلغی جماعت کی طرح سفید کپڑوں میں ہیں، ان میں سے ایک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ایک شخص اس (بیوی )کے لیے دونوں طرف سے جڑی ہوئی روٹیاں لارہا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ روٹیاں بھیجی ہے، وہ اس پر یقین کرنے سے انکار کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ثبوت کے لئے ایک روٹی پراپنے انگوٹھے کا چھاپ لگاتے ہیں کہ یہ میری طرف سے ہے۔(۴) خواب میں وہ رو رہی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے کہہ رہے ہیں ۔ 
    میرا خواب یہ ہے کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھنے کی تمنا نہیں کرتاہوں، چونکہ میں جانتا ہوں کہ میں ایک اچھا آدمی نہیں ہوں۔ تاہم ، میں نے خواب دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ساحل سمندر پر چل رہے ہیں اور میں آپ ﷺ کو پیچھے کی طرف سے دیکھ سکتاہوں ، چونکہ آپ واپس جارہے ہیں، ریت پر آپ ﷺ کے قدم مبارک کا واضح نقش ہوتاہے ، پھر میں دیکھتا ہوں کہ پوری دنیا ا س طرح ایک ساتھ کھڑی ہے کہ جیسے کہ فائلوں میں آرمی کھڑے ہوتے ہیں۔ میں دیکھتاہوں کہ کچھ لوگوں کے پاس مختلف اسلحے ہیں جیسے نیزے وغیرہ اور یہ سبھی لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنا چاہتے ہیں(نعوذباللہ)، پھر میں اور مسجد میں موجود کچھ برادران آتے ہیں اور ہمارے پاس بم ہیں ، میں کہہ رہاہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بتادو کہ میں ہم لوگ آپ ﷺ کی حفاظت کے لئے یہاں ہیں۔ برا ہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں اور ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 22285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):845=666-6/1431

    (۱ تا ۴) سب ہی خواب ان کے دیکھنے والوں کے لیے باعث بشارت اورموجب سعادت ہیں۔ دین کے جن کاموں میں لگے ہوئے ہیں ان شاء اللہ عند اللہ مقبول ہوں گے، دین میں استقامت پیدا کرنے کی کوشش کے ساتھ اتباع سنت میں سعی بلیغ کریں اور اس دعا کا خاص اہتمام کریں: رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
    (۵) یہ خواب بھی مبارک ومسعود ہے ان شاء اللہ دین میں استقامت کے ساتھ اعداء دین کی کوششوں کی مدافعت کی توفیق نصیب ہوگی، اتباع سنت کا اہتمام ہربڑے چھوٹے کام میں کرنے کی کوشش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند