• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7583

    عنوان:

    میں نے چند دن پہلے دو خواب دیکھے میں اس کوالگ الگ لکھتاہوں۔ (۱) میں نے دیکھاکہ ایک بہت اونچی عمارت کی سیڑھیوں پر مربی و مفکرالامت حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب (رکن شوری دعوت و تبلیغ کرناٹک) ان سیڑھیوں پر جلدی جلدی چڑھ رہے ہیں او ران کے پیچھے پیچھے میں بھی چڑھ رہا ہوں۔ (۲) اورایک مرتبہ دیکھا کہ ایک کمرے میں بہت سارے ذمہ داران تبلیغی جماعت بیٹھے ہوئے ہیں او ردرمیان میں حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب بیٹھے ہوئے ہیں اور میرے والد صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں اسی وقت میں اس کمرے میں داخل ہوا تومیرے والد صاحب نے مولانا قاسم قریشی صاحب سے کہا کہ یہ میرا بیٹا مدثر احمد ہے۔ یہ سننے کے بعد مولانا قاسم قریشی صاحب فوراً اپنی جگہ سے کھڑے ہوگئے۔ برائے کرم ان خوابوں کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1525=1442/ د

    (۱-۲) دنیا و آخرت میں بلندی درجات کی طرف اشارہ ہے، ان شاء اللہ مدثر احمد کو بھی اتباع سنت کے فوائد و برکات حاصل ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند