• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606122

    عنوان:

    خواب میں اونچی عمارتیں دیکھنا

    سوال:

    ایک شخص نے خواب میں دو اونچے اونچے بڑے بڑے اور شاندار مکان دیکھے پھر ان مکانوں کے بعد ایک راستہ ہے جس پر خوفناک اندھیرا ہے۔ اب اس خواب کی تعبیرکیاہوگی؟

    جواب نمبر: 606122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 43-40/B=02/1443

     ا س میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ دنیا خواہ وہ کتنی شاندار ہو آخر میں فنا ہوجانے والی ہے، اس لئے دنیا سے دل نہ لگانا چاہئے۔ وکل نعیم لا محالة زائل دنیا کی ہر نعمت ختم ہوجانے والی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند