• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57619

    عنوان: میں نے ایک رات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خواب میں ایسے دیکھا کہ وہ اپنی قبر مبارک سے نکالے جارہے ہیں کوئی اونچی سے جگہ تھی اور میں نیچے تھا

    سوال: میں نے ایک رات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خواب میں ایسے دیکھا کہ وہ اپنی قبر مبارک سے نکالے جارہے ہیں کوئی اونچی سے جگہ تھی اور میں نیچے تھا ، لیکن پھر اچانک اس اونچی جگہ پہ پہنچ گیا، پھر وہ ہمارے پرانے گھر آتے ہیں، میں ان کے ہاتھ کا بوسہ لیتاہوں ، انہیں چھو کر دیکھتاہوں، پھر ایک بکری ہوتی ہے چھت پر ، وہ انہیں دیکھ کر تعظیم میں سر جھکا تی ہے اور وہ اس کے سر پہ ہاتھ رکھتے ہیں ، پھر میرے ابو کے ساتھ بیٹھے ہیں، باتیں کرتے ہیں ، چارپائی پہ اتنے میں امی آجاتی ہیں وہ بھی ملتی ہیں ، اسی طرح مجھ سے چھوٹی بہن بھی ملتی ہے ، لیکن میں سب سے زیادہ خوش اور حیران ہوتاہوں۔ اس سب کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 57619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 255-244/H=4/1436-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ و اور آپ کے متعلقین گھر کے افراد کو سخاوت اور اتباعِ سنت کی خاص توفیق اللہ پاک کی طرف سے عطا ہوگی ان شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند