• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43207

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک پرانے مکان میں دو آدمی ہیں ایک بہت بوڑھا ہے اور داڑھی کے بال بالکل سفید ہیں اور وہ مکان کے ایک کونے میں بہت غمگین بیٹھا ہے اور چہرہ بالکل سرخ ہے مجھے کوئی دل میں بتاتا ہے کہ یہ حضرت محمّد ہیں۔ جبکہ دوسرا سخص بالکل جوان کالی داڑھی والا طاقتور ہوتا ہے اور وہ کھڑا ہوتا ہے اور مسکرا رہا ہوتا ہے ۔ میرے دل میں پھر کوئی ڈال دیتا ہے کہ یہ حضرت ابراہیم ہیں۔ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے نبی کو تو جوان ہونا چاہئے ۔ مہربانی کر کے اس کی تعبیر بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 43207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 156-156/M=2/1434 خواب میں انبیاء کو دیکھنا مبارک ہے، لیکن آپ کے دین وایمان میں نقص اورکمی کی طرف اشارہ ہے، اپنے کو منہیات سے بچائیے، مامورات کو بجالائیے اور اتباعِ سنت کا اہتمام کیجیے، اس سے ایمان وعمل میں مضبوطی آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند