• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172185

    عنوان: قرآن وحدیث والا ایپ كیا قابل اعتماد ہے؟

    سوال: ایک موبائل ایپ "اسلام 360" ہے جس میں قرآن و حدیث اردو ترجمہ کے ساتھ ہیں اور ہر حدیث کی صحت بھی بتائی گئی ہے ۔ کیا یہ موبائل ایپ قابل اعتبار ہے؟

    جواب نمبر: 172185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1001-846/sd=11/1440

    ہم اس ایپ سے واقف نہیں ہیں، بہتر یہ ہے کہ اسلامی معلومات ایسی کتابوں سے حاصل کی جائیں جن کے مصنف معلوم و مشہور ہوں اور علمی حلقے میں معتبر ہوں، مثلا: اسلام کی بنیادی معلومات کے لیے تعلیم الاسلام دیکھ لی جائے( یہ ایپ کی شکل میں بھی دستیاب ہے ) اہم حدیثوں کا ترجمہ اور تشریح کے لیے معارف الحدیث ( مولفہ مولانا منظور نعمانی صاحب ) دیکھی جاسکتی ہے، یہ بھی ایپ کی شکل میں دستیاب ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند