• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51561

    عنوان: خواب ۔ دو دیو قامت بھینسے

    سوال: میرا نام باسط اعجاز ہے ۔ عمر 35 سال۔ تین سال کی ایک بیٹی کا والد ہوں۔ خواب دو دیوقامت بھینسے ایک بہت بڑے میدان میں باریک سی رسیوں سے بندھے ہیں۔ میدان گول ہے اور اونچی چاردیواری بھی موجود ہے ۔ پہلے دونوں بھینسے جنسی عمل میں مصروف ہیں۔ تھوڑی دیر میں وہ ختم ہو جاتا ہے اور منظر تبدیل ہوتا ہے ۔ ان میں سے ایک اپنی رسی تڑوا لیتا ہے اور دیوار کو ٹکر مار کر توڑ دیتا ہے ۔ اسی عمارت کی چھت پر کچھ لوگ بیٹھے ہیں جن میں افراتفری مچ جاتی ہے اور اس بھینسے کو پکڑنے کی کوشش شروع ہو جاتی ہے ۔ بھینسا دیواریں اور چھت روندتا ہوا بھاگتا چلا جا رہا ہے ۔ میں بھی وہیں پر موجود ہوں اور ایک ستون کی اوٹ میں چھپا ہوں۔ میرے ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہے ۔ جیسے ہی بھینسا بھاگتے اس ستون کے پاس پہنچتا ہے میں اوٹ سے نکل کر وہ ڈنڈا اس کے پیروں کے آگے کرتا ہوں جس سے وہ گر جاتا ہے ۔ لوگ بھاگ کر فوری طور پر اسے باندھ دیتے ہیں۔ بھینسے کو گرانے میں کامیاب ہونے کے باوجود لوگ کسی دوسرے کی تعریف میں لگ جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 51561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 526-526/M=5/1435-U مال ودولت اور قوت پر غلبہ حاصل ہوگا اور عزت ملے گی، شریعت کے احکامات پر عمل پیرا رہیں اور مصائب وپریشانیوں پر صبر کریں اور اتباع سنت کو لازم پکڑلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند