• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59791

    عنوان: حضرت جی سوال ھے کہ جدید تحقیق کے مطابق اپنے خاندان میں نکاح کرنا کوئ اتنے زیادہ خطرہ کی بات نہیں ھے، جیسے کے پہلے خیال کیا جاتا تھا۔ خاندان میں نکاح ک

    سوال: حضرت جی، سوال ھے کہ جدید تحقیق کے مطابق اپنے خاندان میں نکاح کرنا کوئی اتنے زیادہ خطرہ کی بات نہیں ھے ، جیسے کے پہلے خیال کیا جاتا تھا۔ خاندان میں نکاح کی صورت میں96 سے 97 فی صد امکان ھوتا ھے کہ صحت مند اولاد پیدا ھو ، جبکہ خاندان سے باہر نکاح کی صورت میں 97 سے 5۔98 فی صد امکان ھوتا ھے کہ صحت مند اولاد پیدا ھو۔جبکہ 40 سال سے زائد عمر کی خاتون کے ہاں 95 سے 96 فیصد امکان صحت مند اولاد کا ھوتا ھے ۔ڈاکٹرز یہ کہتے ھے کہ اگر خاندان میں شادیاں نسل در نسل ھو تو اس کی وجہ سے موروسی بیماریاں وجود میں آتی ھے ۔ جس کی وجہ سے 10 فی صد معذور بچے پیدا ھوتے ھے ۔یعنی ہر 10 میں سے 1 بچہ معذور پیدا ھوتا ھے ۔ اسلام ہر کام میں توازن اور میانہ روی کا درس دیتا ھے ۔ کیا اپنے خاندان سے باہر بالکل ہی نہ نکاح کرنا غلط اقدام نہیں ھے ۔

    جواب نمبر: 59791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 934-930/Sd=10/1436-U یہ سب محض توہمات ہیں، شریعت اسلام میں اس کی کوئی اصل نہیں، مسلمان کو ایسے توہمات سے دور رہنا چاہیے۔ اور ان پر قطعی یقین نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند