• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606490

    عنوان:

    رضی اللّٰہ عنہ اور رضی اللّٰہ عنہا میں کیا فرق ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے میں نے آج تک یہ ہی سنا ہے کہ کسی مرد صحابی رضی اللّٰہ عنہ کے ساتھ (عنہ) استعمال ہو گا اور کسی صحابیہ رضی اللّٰہ عنہا کے ساتھ (عنہا) استعمال ہو گا،لیکن ایک صاحب نے کچھ اس کو الٹ کہہ کر مغالطہ پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے مجھے اس کی مکمل تفصیل کے ساتھ اس کی عربی گرامر کے مطابق موضوع جواب کی ضرورت ہے ۔

    جواب نمبر: 606490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 203-136/D=02/1443

     عربی زبان میں مذکر (مرد) کے لئے ”ھو“ استعمال ہوتا ہے اور موٴنث کے لئے ”ھی“، اس کی دوسری شکل ”ہ“ اور ”ھا“ ہے۔ پس مرد کے لئے ”عنہ“ اور عورت کے لئے ”عنہا“ استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح مرد کے لئے ”رضی اللہ عنہ“، عورت کے لئے ”رضی اللہ عنہا“ ہوگا۔ آپ نے جو پہلے سنا تھا وہی صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند