• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41069

    عنوان: خواب

    سوال: اللہ پاک آپ حضرات کے علم میں اضافہ فرمائیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی مطلوبہ جگہ شادی کے لیے وظیفہ پڑھنا شروع کیا،اسی وظیفہ کے دوران میں نے یہ خواب دیکھا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر سے آگاہ کریں۔ خواب میں دیکھا کہ مرحوم والد صاحب مجھے ایک مقام پہ لے گئے ے جہاں نیا گھر بن رہا ہے ،وہاں مجھے گھمایا پھرایا نیا لال رنگ کا جوڑا دلایا جھولے پر بٹھا کر کود جھولا جھلایا ، میں نے چھوٹی بہن کے لیے کچھ لینے کو کھا تو والد صاحب نے نی بس مجھے ہی دلایا۔ دوسرا خواب دیکھاکہ گھر میں شادی کی تقریب سی ہی ، چھوٹی بہن پھولوں کا ہاور لے کر گیٹ پہ کھڑی ہے ، اس کی پہلو میں میں بھی کھڑی ہوں۔جواب کی منتظر ہوں، بنت شہاب

    جواب نمبر: 41069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1406-894/L=10/1433 خواب میں بسا اوقات دل میں جمے خیالات آجاتے ہیں، اس لیے ان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، بس آپ یہ دعا کرتی رہیں کہ ”اے اللہ اگر اس لڑکے سے شادی کرنے میں میرے لیے خیر ہو تو شادی کرادیجیے“ شادی سے پہلے نہ آپ اس لڑکے سے بات کریں نہ اس کی طرف خیال لے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند