• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174307

    عنوان: کسی شخص کے خواب میں اس کا مرحوم بھائی آیا اور بہت روتے ہوئےگلا شکوہ کرے ....

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کسی شخص کے خواب میں اس کا مرحوم بھائی اور اور بہت روتے ہوئے گیلا شکوہ کرے کیا کہ میری بیوی کو تنہا چھوڑدیا ہے اور حقیقتاً ایسا ہی ہوا ہے ، لیکن غلطی اہل و اعیال کی نہ ہو تو خواب کا کیا مطلب سمجھا جائے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 174307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 275-224/H=03/1441

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ متعلقین و رشتہ داروں کو ایصال ثواب اور حسن سلوک میں اعلیٰ درجہ حاصل کرنے میں سعی کرتے رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند