• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36975

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے فجر کے وقت خواب دیکھا کہ کچھ لوگ ہیں ان میں ابو جھل اور ابو لہب بھی ہیں۔ میں کہتی ہوں یہ ایمان نہیں لا ئے ابو لہب صلو علیہ وآلہ پڑھنے لگتا ہے۔ میں بھی نبی پاک کانام سن کر صلو علیہ وسلم پڑھنے لگتی ہوں اور نماز کے لیے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ براہ کرم، فرما کر تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 36975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 344=277-3/1433 ابولہب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی برحق سمجھتا تھا، لیکن اپنی قوم کے لعن طعن سے بچنے کے لیے آپکے اوپر ایمان نہیں لے آیا، اس کا صلوا علیہ وآلہ پڑھنا اسی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ آپ کو نبی برحق سمجھتا تھا، شاید اسی خوشی میں آپ کی ولادت باسعادت کے موقعہ پر اس نے اپنی ایک باندی حضرت ثوبیہ کو آزاد کردیا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند