• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160785

    عنوان: خواب دیکھا کہ ایک بہت بہترین علامہ کی مجلس ہے اور ایک عالم قرآن کی آیات جس میں نماز، زکات وغیرہ کا ذکر ہے اس کا بیان کر رہے ہیں

    سوال: ایک مسجد کے امام صاحب نے میرے متعلق خواب دیکھا کہ ایک بہت بہترین علامہ کی مجلس ہے اور ایک عالم قرآن کی آیات جس میں نماز، زکات وغیرہ کا ذکر ہے اس کا بیان کر رہے ہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ جو بیان کر رہے ہیں ان کے داہنے طرف میں بیٹھا ہوں تو وہ مجھے دیکھ کر سوچ رہے ہیں کہ یہ کیا شعیب بیٹھا ہے ان کے پاس، تو ایک شخص نے ان سے پوچھا کیا دیکھ رہے ہیں۔ آپ، تو انہوں نے ان سے پوچھا کہ جو بیان کر رہے ہیں ان کے داہنے طرف کون بیٹھا ہے تو اس شخص نے کہا کے یہ شعیب ہے تسلیم صاحب کا بیٹا۔ پھر اذان کی آواز سے ان کی آنکھ کھل گئی اور اس وقت ۲:۰۳ بج رہے تھے جو کے نماز کا ٹائم نہیں تھا۔ نوٹ: شعیب اصل میں عالم نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 160785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:872-717/B=8/1439

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو دین سے، علمائے دین سے محفل ذکر سے محبت ہے، اچھا خواب ہے، خدا کرے آپ ان ہی صفات کے ساتھ متصف ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند