• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58925

    عنوان: خواب دیکھا جس میں مولانا طارق جمیل صاحب کا بیان چل رہا تھا

    سوال: میں نے فجر سے پہلے خواب دیکھا جس میں مولانا طارق جمیل صاحب کا بیان چل رہا تھا جس سے میں نیند سے جاگا اور نماز پڑھ کر ذکر کرتے ہوئے بعد اشراق جب سویا تو دوبارہ خواب دیکھا کہ ہمارے گھر ہمارے کچھ رشتہ دار آئے ہوئے ہیں ، مجھے میری مامی کھانے کے لیے کچھ دے رہی ہیں اس میں کچھ سبزی اور میٹھا کھانا ہے اور بہت کچھ ہے، اور ساتھ میں پڑوسیوں کے یہاں دعوت چل رہی ہے جو غریبوں اور یتیموں کے لیے ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں اور میری فیملی کے لیے دعا کریں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 58925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 554-539/N=7/1436-U (۱) آپ کے دونوں خواب ماشاء اللہ مبارک ہیں، اللہ تعالیٰ مزید دینی ودنیوی ترقیات سے سرفراز فرمائیں، آپ اہل علم اور اللہ والوں کی صحبت اور ان سے دینی استفادہ میں کوتاہی نہ کریں؛ بلکہ ترقی اور اضافہ کی کوشش کریں۔ (۲) اللہ تعالیٰ ہمیں، آپ کو اور آپ کے تمام اہل خانہ؛ بلکہ تمام مسلمانوں کو دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں عنایت فرمائیں اور تمام شرور وفتن اور آفات سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند