• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158851

    عنوان: نماز کے بعد تین مرتبہ سورہٴ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب میت کو پہنچانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہین علماء دین ومفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کسی میت کو ہر نماز کے بعد 3 بار سورہ اخلاص پڑھ کر میت کو بخشا جاتا ہے کسی بھی نماز میں اس کو ترک نہیں کیا جاتا کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں۔

    جواب نمبر: 158851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 712-593/L=6/1439

    نماز کے بعد اگر کوئی شخص ذاتی طور پر تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب میت کو پہونچادے تو اس میں مضائقہ نہیں؛البتہ اس کو ضروری سمجھنا یا ہر نماز کے بعد اس کا اجتماعی التزام درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند