• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157328

    عنوان: جنات وشیاطین كا انسانوں پر سوار ہونا

    سوال: آج کل عاملوں کے پاس لوگ جاتے ہیں ۔عامل حضرات کچھ پڑھتے ہیں اس کے بعد مریض عجیب وغریب باتیں کرتاہے ۔ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں اورعامل صاحب کھتے بھی ہیں کہ جنات مریض پرسوار ہوکر یااندرگھس کرباتیں کررہے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیاواقعی جنات سوار ہوتے ہیں، اوراندر گھس جاتے ہیں؟ اورپھرباتیں کرتے ہیں یاعاملوں کیطرف سے دھوکہ ہے ؟ براہ کرم مدلل جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:325-255/sd=3/1439

    جناتوں کو انسان پر سوار ہونا اور انسان کے ذہن ودماغ پر حاوی ہوجانا اور جنات کے تسلط واثر سے انسان کا مغلوب ہوجانا مشاہد ہے ، اللہ تعالیٰ نے جنات کو یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ تصرف کے ذریعہ انسانی زندگی پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند