• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178109

    عنوان: خواب دیکھا کہ آگ پہاڑوں سے آکر ہمارے گھر داخل ہوئی

    سوال: میری بیوی نے کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا کہ آگ پہاڑوں سے آکر ہمارے گھر داخل ہوئی ۔ہمارے صحن میں پانی پھیلا ہوا تھا اور پانی کو آگ لگ گئی۔آگ ہمارے برآمدے تک پہنچ کر بجھ گئی۔اس خواب کی تعبیر کیا ہے ۔

    جواب نمبر: 178109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 799-708/M=08/1441

    وباء اور آفت سے ان شاء اللہ حفاظت رہے گی، کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، حفاظتی تدبیر اختیار کرنے کے ساتھ سنت و شریعت پر مضبوطی سے قائم رہیں، گناہوں سے بچیں، توبہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند