• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155591

    عنوان: خواب دیکھا کہ فجر کی نماز کے بعد دور دراز کے علاقے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نظر آرہے تھے .....

    سوال: زید نے ایک خواب دیکھا کہ فجر کی نماز کے بعد دور دراز کے علاقے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نظر آرہے تھے اور ان کے ساتھ کچھ دیگر لوگ بھی تھے اور وہ اللہ سے کلام کر رہے تھے اور آسمان سے کھانا اتروا رہے تھے ۔ زید نے ان سے پوچھا تو انہوں کہا کہ میں موسیٰ ہوں، وہ بہت بزرگ تھے ، ان کی داڑھی سفیدتھی، وہ عمامہ باندھے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھ میں عصا بھی تھا ۔ انہوں نے زید سے کہا کہ خدا سے مانگ ۔ کچھ ہی دیر بعد ایک پلیٹ میں نلّی اور گودا نظر آرہا تھا اور ایک کتا بھی دکھائی دے رہا تھا، زید نے وہ ہڈی اس کتے کو دیدی اور اس کے بعد زید کی آنکھ کھل گئی ۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 155591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:96-49/sn=2/1439

    ماشاء اللہ خواب اچھا ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، استقامت کے ساتھ احکامِ شرعیہ پر سختی کے ساتھ عمل کرتے رہیں، ان شاء اللہ کوئی ضرر آپ کو نہ پہنچے گا، اس طرح کے خواب زیادہ لوگوں کو نہ بتلایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند