• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41296

    عنوان: خواب مین دیكھے ہوئے مناظر غیر اختیاری ہوتے ہیں۔

    سوال: جنکو ہم خواب میں دیکھتے ہیں تو ہمیں تو معلوم ہو جاتا ہے کہ کس کو دیکھا ہے خواب میں ، پر جنکو دیکھا جائے تو کیا انکو پتا لگتا ہے کہ ہمیں کسی نے خواب میں دیکھا ہے؟مثال کے طور پر کسی نے اماں عائشہ کو خواب میں دیکھا تو کیا اماں عائشہ کو پتا لگے گا کہ کسی نے انھیں خواب میں دیکھا اگر پتا نہیں چلتا انہیں تو خواب میں وہ کسی چیز کا حکم کیسے دیتی ہے ؟یا یوں سمجھ لے کے اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے تو اسے تو معلوم ہو گیا مگر کیا حضور کو بھی پتا چل جاتا ہے کہ میں کسی کے خواب میں آیا ہوں اگر معلوم نہیں ہوتا تو آپ کسی کام کا حکم کیسے کرتے ہیں، خواب میں کوئی ہدایت کیسے دیتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 41296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1534-1014/H=10/1433 خواب اور اس میں دکھائی دینے والے تمام مناظر بلکہ سب ہی امور غیر اختیاری ہوتے ہیں، اللہ پاک کی قدرت ومصالح میں سے خواب میں کسی کو کسی کا حکم دینا یا ہدایات دینا بھی ہے، جس میں مثل بیداری کے ایک دوسرے کو پتہ چل جانا لازم وضروری نہیں، بیداری کے اوپر خواب کے حالات کو قیاس کرنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند