• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41925

    عنوان: خواب

    سوال: میں مکہ سے 37/ کلومیٹردور ایک کمپنی میں ملازمت کرتاہوں، ایک دن میں رات کو ڈیوٹی کرکے آیااور سوگیا ، میں نے خواب دیکھا کہ میں جمعہ کی نماز پڑھنے بیت اللہ (کعبہ) گیا اور جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد لوگ کعبہ کے پیچھے ایک پہاڑ ہے اور لوگ اس پہاڑ کے پیچھے جارہے ہیں ، بہت دنیا کے لوگ جمع ہیں ، ان کے پیچھے چلتاہوں جب پہاڑ کے پیچھے چلے جاتے ہیں تو ایک بہت بڑی وادی ہے اور سارے مسلمان وہاں جمع ہوجاتے ہیں، ایک دم صاف آسمان کا رنگ تبدیل ہوجاتاہے ، کالا بادل آجاتاہے ، بہت ہی کالا اور ایک دم زور دار آواز آتی ہے جس سے سب لوگوں کے سینے پھٹ جاتے ہیں ، زمین ہلنے لگتی ہے م، قدم جم جاتے ہیں ، کوئی بھاگ بھی نہیں پاتا اور وہ وادی تنگ ہونے لگتی ہے ، خوف کے عالم سے میری آواز بھی نہیں نکل پاتی، پر ایک دم میں اور لوگ کلمہ طیبہ پڑھنے لگتے ہیں اور آسمان صاف ہوجاتاہے ۔ اب میری آنکھ کھل گئی پر اس وقت میرا سارا جسم کانپ رہا تھا ، ٹھنڈا ہوگیا تھا اور چہرے ہاتھوں پر پسینہ ہے ہی پسینہ تھا، میں چیخ مارہاتھا اور رو رہا تھا۔ میں بستر سے اٹھتے ہی چلنے لگا تو چل نہ پایا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 41925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1011-998/N=11/1433 آپ کے خواب میں اس طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کی بڑی بڑ ی علامات کے ظہور کا سلسلہ اب قریب آرہا ہے، ہم سب لوگوں کو غفلت سے بیدار ہوکر زیادہ سے زیادہ فکر آخرت کرنی چاہیے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمایں، اور ایمان اور اعمال ایمان پر استقامت عنایت فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند