• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10161

    عنوان:

    آج میں نے خواب میں دیکھا کہ پینے کے پانی کے ساتھ انسانوں کی دو یا تین لاشیں ہمارے گھر میں آگئی ہیں اور میں انھیں نکال رہا ہوں۔ میری خالہ بھی وہیں پر ہیں۔ زیادہ تفصیل یاد نہیں۔ فجر کا وقت شروع ہوچکا تھا۔ (۲)میں رانچی، جھارکھنڈ، انڈیا میں رہتا ہوں۔ برائے کرم بتائیں کہ کس سے بیعت کروں؟ (۳)ٹرین میں سفر کے دوران کس طرح نماز ادا کی جائے گی ،پوری تفصیل بتائیں؟

    سوال:

    (۱)آج میں نے خواب میں دیکھا کہ پینے کے پانی کے ساتھ انسانوں کی دو یا تین لاشیں ہمارے گھر میں آگئی ہیں اور میں انھیں نکال رہا ہوں۔ میری خالہ بھی وہیں پر ہیں۔ زیادہ تفصیل یاد نہیں۔ فجر کا وقت شروع ہوچکا تھا۔ (۲)میں رانچی، جھارکھنڈ، انڈیا میں رہتا ہوں۔ برائے کرم بتائیں کہ کس سے بیعت کروں؟ (۳)ٹرین میں سفر کے دوران کس طرح نماز ادا کی جائے گی ،پوری تفصیل بتائیں؟

    جواب نمبر: 10161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 104=81/ ھ

     

    (۱) غفلت کے اسباب آپ کی طرف متوجہ ہونا چاہتے ہیں، ان سے تحفظ کی فکر رکھئے۔

    (۲) مولانا محمد ازہر رانچی یا حضرت مولانا مطیع الرحمن صاحب مدظلہما شاہ کنڈ ضلع بھاگلپور سے رابطہ کریں۔

    (۳) ٹرین میں نماز کی ادائیگی کا کوئی مخصوص علاحدہ سے حکم نہیں ہے، جس طرح عامة ادا کرتے ہیں اسی طرح کرنا چاہیے، البتہ اگر چلتی ہوئی ریل میں کھڑے ہوکر ادائیگی کی قدرت نہ رہے اور وقت اداء میں گاڑی کے ٹھیرنے کی امید بھی نہ ہو تو بیٹھ کر ہی اداء کرلی جائے، اور کوئی امر لائق استفسار سمجھیں تو اس کو لکھ کر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند