• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 48246

    عنوان: انبیاء پر بنی ہوئی فلم دیكھنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آجکل حضرت یوسف (علیہ السلام ) و دیگر انبیاء کرام (علیہم السلام )کی زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر ویڈیو فلم بنائی گئی ہے جس میں انبیاء کی تصاویر اور میوزک وغیرہ بھی ہے ،ایسی فلم کو دیکھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 48246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1413-1080/B=11/1434-U ویڈیو فلم میوزک وغیرہ دیکھنا اور سننا ہردین دار وسمجھ دار آدمی جانتا ہے کہ یہ ناجائز کام ہے، پھر یہ سب تصویریں فرضی اور من گھڑت ہوں گی، ان کی زندگی کے تفصیلی حالات بھی نہیں ملتے ہیں، جو کچھ لوگ ان کی زندگی دکھائیں گے وہ بھی فرضی ہوگی، لہٰذا ایسی فلم کا دیکھنا کیونکر جائز ہوسکتا ہے، حرام ہے۔ ہرگز ایسی فلم کے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند