عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 15325
عرب
ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟
عرب
ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟
جواب نمبر: 1532501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1318=1059/1430/ل
واللہ الفاظ قسم میں سے ہے، مخاطب کو اگر کسی بات میں شبہ ہو تو اپنے کلام کو موٴکد کرنے کے لیے قسم کھائی جاتی ہے، قسم بوقت ضرورت کھانی چاہیے، بات بات میں قسم کھانا اچھا نہیں۔ والیمین باللہ تعالیٰ لا یکرہ وتقلیلہ أولی من تکثیرہ (رد المحتار: ۵/۴۷۴، ط زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جب میرا نکاح ہوا تو میں نے نذر مانی تھی کہ میں ساری زندگی ہر نماز کے ساتھ دو نفل شکرانہ کی ادا کروں گی، کیوں کہ جہاں میں چاہتی تھی وہی میری شادی ہوئی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسی نذر ماننا صحیح ہے یا نہیں؟ اور کیا ہر نماز کے ساتھ مجھے نفل ادا کرنی پڑے گی، جب کہ عصر اور فجر کی نماز کے ساتھ نفل نمازپڑھنا منع ہے۔ اور کیا میں رات کی نماز کے ساتھ پورے دن کی نفل جو شکرانہ کی مانی ہے پڑھ سکتی ہوں یا ہر نماز کے ساتھ پڑھنی ہوگی؟ برائے مہربانی ضرور تفصیل سے جواب دیجئے گا۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔
842 مناظرگناہ
و ناجائز چیز کی منت پوری نہیں کی جائے گی
زیورات کی ایک بحث کے دوران میری بیوی نے اللہ کی قسم کھائی کہ وہ کبھی بھی ان زیورات (سونا)کا استعمال نہیں کرے گی مستقبل میں جوکہ میں نے اس کے لیے خریدا ہے اور جو مستقبل میں اس کے لیے خریدوں گا۔ اور اگر وہ قسم کو توڑے گی تو وہ میری بہن بن جائے گی۔ اور حقیقی بھائی اور بہن کے ساتھ مکہ میں زنا کرنے جیسا ہوگا۔ اب اس کواس بات کا احساس ہوا ہے اوروہ اس کا کفارہ ادا کرنا چاہتی ہے اوپر مذکور قسم کے لیے۔ تو کیا وہ دوبارہ سونا زیورات پہننے کے قابل ہوجائے گی جو کہ میرے ذریعہ سے خریدے گئے ہیں؟
347 مناظرمیری شادی کو تقریباً چھ سال گزر گئے تھے لیکن اولاد نہیں تھی۔ ایک دن میں نے ایسے دعا کی کہ: اگر اللہ مجھے بیٹا دے تو میں اسے دین کی تبلیغ یا دین کی خدمت کے لیے وقف کردوں گا۔ اب اللہ تعالی نے مجھے ایک بیٹاعطا فرمایا ہے۔ کیا یہ منت کی تعریف میں آتی ہے اور اس کی شرعی حیثیت ہے؟ اور اب میری ذمہ داری کیا بنتی ہے؟ تفصیل سے جوا ب دیں۔
437 مناظرماضی كے كسی مشتبہ معاملے پر قسم كھالی تو كیا اس پر كفارہ دینا ہوگا؟
189 مناظرایک قسم کا کفارہ پاکستانی روپئے کے حساب سے کتنا ہوگا؟ نیز، کیا یہ رقم صرف ایک شخص کو دینا کافی ہے یا دس افراد الگ الگ کو دینا ہوگا؟
919 مناظرمیں
ایک آفس میں کام کرتا ہوں۔کچھ دن پہلے آفس سے ایک لڑکے کا موبائل غائب ہوگیا۔ اب
شبہ ہر ایک پر ہے۔ ہم نے موبائل ملنے کی ہر ممکن کوشش کرلی، لیکن ہم کامیاب نہ
ہوسکے۔اب سب لڑکے قرآن اٹھانے کو کہہ رہے ہیں او رقرآن کی قسم لے رہے ہیں۔ مجھے
بتائیں کہ کیا ہم اس کے لیے قرآن اٹھاسکتے ہیں؟