• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 600900

    عنوان: دل میں قسم كھانا

    سوال:

    کسی شخص نے بنا بولے گونگے کی طرح قسم کھالی، تو کیا اس کی قسم ہوگی؟ اور کیاایسی قسم پوری کرنے پڑی گی جب کہ وہ بولنے پر قدرت رکھتاہو؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 600900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 283-218/B=03/1442

     قسم کا مدار الفاظ پر ہوتا ہے۔ الفاظ بولے بغیر قسم صحیح اور منعقد نہیں ہوتی۔ دِل میں تصور کرنے سے قسم نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے ایسا شخص جو بول سکتا ہے اس نے الفاظ کے بغیر قسم کھائی ہے تو اس قسم کا اعتبار نہ ہوگا، یعنی وہ شر عاً قسم نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند