• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65232

    عنوان: کیا بغیر کسی مجبوری کے بھی ایک سے زائد شادیاں کی جاسکتی ہیں؟

    سوال: میرا سوال ے ھے کہ اسلام میں ایک سے زائد شادی مجبوری کے تحت کرنے کا حکم ھے یا ایک مسلمان بنا کسی مجبوری کے اپنی خوشی سے ایک سے زائد نکاح کر سکتا ھے ؟

    جواب نمبر: 65232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 709-694/H=8/1437 اگر مجبوری نہ بھی ہو مگر دونوں بیویوں کے مابین حُسن معاشرت اور عدل وانصاف سے گذر بسر پر قادر ہو تو دوسرا نکاح کرسکتا ہے اگر ناانصافی کا اپنے متعلق اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں بس ایک پر ہی اکتفاء کرے قرآنِ کریم اور دیگر نصوص سے ایسا ہی ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند