• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22449

    عنوان: میں جھارکھنڈ کا رہنے والا ہوں۔ ہمارے یہاں ایک مسئلہ کا حل نہیں ہو رہا ہے، وہ یہ ہے کہ کیا نکاح سے پہلے دولہا یا دلہن کو کلمہ پڑھانا ضروری ہے؟ یا یہ کسی حدیث سے پڑھانا ثابت ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جوا ب دیں۔

    سوال: میں جھارکھنڈ کا رہنے والا ہوں۔ ہمارے یہاں ایک مسئلہ کا حل نہیں ہو رہا ہے، وہ یہ ہے کہ کیا نکاح سے پہلے دولہا یا دلہن کو کلمہ پڑھانا ضروری ہے؟ یا یہ کسی حدیث سے پڑھانا ثابت ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جوا ب دیں۔

    جواب نمبر: 22449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):808=637-6/1431

    بوقت عقد نکاح کلمہ پڑھانا احادیث نبوی صحابہٴ کرام اور ائمہ مجتہدین سے منقول نہیں۔ نکاح دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول سے منعقد ہوجاتا ہے، اگر زوجین کے متعلق یہ علم ہو کہ ان کے عقائد اچھے نہیں ، خلاف شرع ہیں تو ان کے تجدید ایمان کے لیے کلمہ پڑھانا ضروری ہے اورجس کے عقائد موافق شرع ہوں ، ان کے لیے ضروری نہیں، البتہ ہرجگہ اس کا التزام کرنا سخت غلطی ہے کیوں کہ یہ نکاح میں نہ داخل ہے نہ ہی مسنون ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند