• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23672

    عنوان: کیا شیعہ لڑکی سے سنی لڑکا شادی کرسکتاہے، اگر ہاں! تو اس کو کیا کرنا ہوگا؟اگر نہیں کرسکتاہے تو کیوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: کیا شیعہ لڑکی سے سنی لڑکا شادی کرسکتاہے، اگر ہاں! تو اس کو کیا کرنا ہوگا؟اگر نہیں کرسکتاہے تو کیوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1039=1039-7/1431

    اگر شیعہ لڑکی کفریہ عقائد رکھتی ہے، مثلاً یہ کہ حضرت عائضہ رضی اللہ عنہا پر زنا کی تہمت لگاتی ہے یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحبت کا انکار کرتی ہے یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا عقیدہ رکھتی ہے یا حضرت جبرئیل کے وحی پہنچانے میں غلطی کا عقیدہ رکھتی ہے یا ایسا کوئی بھی عقیدہ رکھتی ہے جو صریح قرآن اور نصوصِ قطعیہ کے مخالف ہے تو ایسی لڑکی کفریہ عقائد کی وجہ سے کافرہ ہے اس سے سنی لڑکے کا نکاح نہیں ہوسکتا اور اگر یہ عقائد نہ ہوں تب بھی احتیاط اسی میں ہے کہ شیعہ سے نکاح نہ کرے: قال الشامي بعد نقل العبارات من الکتب المختلفة: نعم لاشک في تکفیر من قذف الیسدة عائشہ أو أنکر صحبة الصدیق أو اعتقد الألوہیة في علي أو أن جبرئیل غلط في الوحي أو نحو ذلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند