• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57576

    عنوان: زید ایک لڑکی کو نکاح کے لئے پسند کرتا ہے اور اس کے لئے دعاء کرتا ہے ، کیا زید کے لئے اس لڑکی کو دعاء میں اپنے نکاح کے لئے مانگنا جائز ہے ؟ اگر ناجائز ہے تو کیوں ؟

    سوال: زید ایک لڑکی کو نکاح کے لئے پسند کرتا ہے اور اس کے لئے دعاء کرتا ہے ، کیا زید کے لئے اس لڑکی کو دعاء میں اپنے نکاح کے لئے مانگنا جائز ہے ؟ اگر ناجائز ہے تو کیوں ؟

    جواب نمبر: 57576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 318-318/M=3/1436-U زید کو اگر رشتہ پسند ہے اور لڑکی والے بھی تیار ہیں تو گھر والوں کو بھیج کر رشتہ نکاح پختہ کرلے، نکاح سے پہلے لڑکی اجنبیہ ہوتی ہے، اس کا تصور دل میں جماکر دعا نہ کرے، رشتے میں خیر کی دعا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند