• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37049

    عنوان: اپنی منگیتر سے موبائل پہ بات کرسکتاہوں

    سوال: میری منگنی ہوچکی ہے اور شادی کو ابھی دس مہینے باقی ہیں۔ میں اپنی منگیتر کو اسلام اور تبلیغ کے کام بارے میں ذہن بنانا چاہتاہوں تاکہ شادی کے بعد دعوت کا کام کرنے میں آسانی ہو۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس صورت میں کیا میں اپنی منگیتر سے موبائل پہ بات کرسکتاہوں اگر اس کے والدین کی اجازت ہو تو؟

    جواب نمبر: 37049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 267=207-3/1433 جب تک عقد نکاح نہ ہوجائے وہ آپ کے حق میں اجنبیہ ہے، اجنبیہ سے بات چیت کرنا اگرچہ موبائل پر ہوجائز نہیں ہے، جب آپ کی شادی ہوجائے اور بیوی آپ کے پاس رہنے لگے اس وقت تبلیغ کے کام میں ذہن سازی کیجیے گا۔ ابھی دوسرے لوگوں کی ذہن سازی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند