معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 30041
جواب نمبر: 3004101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 472=324-3/1432
اگر اس ناراضگی کی کوئی وجہ شرعی ہے اور آپ کا بھی اس سلسلہ میں قصور ہے تو ضرور عدم قبولیت کا اندیشہ ہے، آپ اس کی اصلاح کی خاطر بعجلت ممکنہ قدم اٹھائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری شادی میری مرضی کے خلاف ایک لڑکے کے ساتھ کی گئی تھی جس سے میرے یہاں ایک بچہ بھی ہو گیا ہے۔ جب کہ میں کسی اور انسان کو چاہتی تھی۔ بیچ میں کچھ سالوں تک میں اس لڑکے سے کچھ وجہ سے رابطہ نہیں کرپائی۔ لیکن اب میرا اس سے رابطہ ہوا ہے۔ اور اب مجھے پھر اسی کے ساتھ رہنے کا دل چاہتا ہے۔ میں اپنے شوہر اور اپنی شادی کے حقوق کسی بھی درجہ ادا نہیں کررہی ہوں اور نہ کرپاتی ہوں۔ میں اس کے ساتھ سونے سے بھی بچتی ہوں کیوں کہ مجھے اس کے ساتھ کسی طرح کے پیار سے بھی تکلیف اورنفرت ہوتی ہے۔ میں بے ساختہ رونے لگتی ہوں۔ مجھے اس کی وجہ سے یہی لگتا ہے کہ میری شادی میری مرضی کے خلاف ہوئی تھی۔ اب اگر میں اپنے اس شوہر کے ساتھ ہی رہوں تو میں اس کے ساتھ انصاف نہیں کرپاؤں گی اور ساری عمر گناہ میں رہوں گی۔مزید یہ کہ میرا اس کے ساتھ رہتے ہوئے زنا جیسے گناہ میں بھی مبتلا ہوجانے کا کافی امکان ہے۔ مجھے بتائیں کیا ایسی حالت میں بھی مجھے طلاق حاصل کرنے کا حق نہیں ہے؟ میں اپنی یہ حالت کئی سال سے دیکھ رہی ہوں اس لیے میں جانتی ہوں کہ میں اس کو بدل نہیں سکتی۔ اگر مجھے طلاق کا حق ہے تو ذرا تفصیل کے ساتھ بتائیں کہ مجھے کیا کرنا ہوگا کیوں کہ مجھے میرا شوہر طلاق دینے سے منع کرتا ہے۔ مزید مجھے دہلی کے اندر کسی دارالقضا کا پتہ بھی دے دیں جہاں سے میں اپنی طلاق کرا سکوں اگر میرا شوہر مجھے خلع نہ دے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتائیں کہ چوں کہ میں لڑکی ہوں اور مجھے کوئی تعاون نہیں کررہا ہے اگر میں اپنا کیس فائل کرنے کے لیے اس لڑکے کی مدد لوں تو کیا یہ صحیح ہے؟ کیوں کہ اس کے علاوہ کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا اور ممکن ہے میں طلاق نہ لے پاؤں اور کسی بڑے گناہ میں پھنس جاؤں۔
4276 مناظرلڑكی سے اجازت لینے كا طریقہ اور دونوں طرف سے گواہوں كی تعداد كیا ہے؟
6642 مناظرمیرے شوہر ایک آپریشن کرانے کے بعد میری جنسی خواہش پوری کرنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں۔ میں چھ بچوں کی ماں ہوں او رمجھے شدید جنسی خواہش ہوتی ہے۔ اس لیے زنا سے بچنے کے لیے میں ان سے اکثر و بیشتر کہتی ہوں کہ وہ میرے جنسی اعضاء کو اپنے ہاتھ سے رگڑ کرکے مجھے جنسی خوشی دیں ۔ کبھی تو وہ ایسا کرنے سے منع کرتے ہیں اور کبھی وہ کرتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ آدمی کا فون سے یا نیٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نکاح کرنا کیسا ہے؟ ایا یہ صحیح ہے یا کسی قسم کی قباحت ہے؟ برائے کرم جواب مدلل فرمائیں، نوازش ہوگی؟
2586 مناظرکیا لڑکی سے محبت کرنا جائزہے؟ اگر اس سے ہی شادی کا ارادہ بھی ہو اور اس کا بھی ارادہ ہو تو کیا ہماری محبت جائز ہے؟ میں نے کچھ کتابوں سے نقل کیا ہے کہ اگر ان کی محبت اوران کے ملنے سے ان کے دین میں اضافہ ہو تومحبت جائزہے، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں میری زندگی کا سوال ہے۔
7938 مناظرڈھائی تولہ سونے کے بدلے نکاح ہوا تو مہر میں سونا دینا ہوگا یا رقم؟
8764 مناظر