معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 606645
کیا رضاعی بھائی کے چچا سے نکاح کرنا درست ہے ؟
زید اور زینب رضاعی بھائی بہن ہیں اور زید نے زینب کی امی کا دودھ پیا ہے تو کیا اس صورت میں زید کا چچا زینب سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60664521-Oct-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 210-158/B=03/1443
جب رضاعی بھائی کے حقیقی بھائی سے نکاح جائز ہے تو رضاعی بھائی کے چچا سے نکاح بدرجہ اولیٰ جائز ہے، لہٰذا زید کا چچا، زینب سے نکاح کرسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے اپنی بیوی کومذاق میں کہا میری ماں ایسا نہ کر، میرا اس میں کوئی اور مقصد نہیں
تھا۔ میری عادت ہے کسی کو بھی ایسا کہنے کی۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
کیا کوئی حنفی مسلم کسی شیعہ لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے؟
1854 مناظرشوہر مہر ادا نہ كرسكا تھا اور بیوی كا انتقال ہوگیا، اب شوہر كیا كرے؟
3108 مناظر شادی کی تقریب یعنی شادی میں
کھانا جو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتا ہے اس میں شرکت کرنا اور کھانا کھانا جائز ہے یا
نہیں؟ کیوں کہ میں نے ایک اللہ والے کے بیان میں سنا کہ لڑکی کا کھانا سنت سے ثابت
نہیں ہے۔(۲)کیا
شادی کی ایسی تقریب میں جانا جائز ہے جس میں مخلوط مجمع نہ ہو مگر وہاں فلم بن رہی
ہو؟اور اگر فلم نہیں تو فوٹوگرافی ہو توکیا وہاں جانا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی
فرماکر کے تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔
میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں میں
خان ہوں اور وہ سید ہے کیا ہمارا نکاح درست ہوگا؟
اگر والدین کو ان کی لڑکی کے لیے ان کی برادری کے علاوہ کوئی اچھا رشتہ مل جائے بشمول دینداری، سماجی رتبہ، تعلیم ،حلال آمدنی وغیرہ ،اس کے باوجود وہ اپنی برادری کا لڑکا پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوروہ ایک بینک میں کام کرتا ہے (حرام آمدنی)؟ تو ان کوکون سے لڑکے کو پسند کرنا چاہیے اپنی لڑکی کے لیے؟ کیا فتوی ہے اگر وہ اس لڑکے کو پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوراس کی آمدنی بھی حرام ہے؟
1639 مناظر