• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150372

    عنوان: میرے سگے ماموں نے میری سوتیلی بہن کے ساتھ نکاح کیا ہے كیا یہ درست ہے؟

    سوال: میرے سگے ماموں نے میری سوتیلی بہن کے ساتھ نکاح کیا ہے (جب کہ ہم دونوں کے والد ایک اور مائیں الگ ہیں ) کیا یہ نکاح جائز ہے؟

    جواب نمبر: 150372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 758-711/N=7/1438

     آپ کی سوتیلی بہن آپ کے سگے ماموں کی بھانجی یعنی:ان کی بہن کی بیٹی نہیں ہے؛ بلکہ کسی اجنبیہ عورت کی بیٹی ہے جو آپ کی سوتیلی ماں ہے۔ اور ماموں کے لیے بھانجی (بہن کی بیٹی)سے نکاح حرام ہوتاہے ، بہنوئی کی دوسری بیوی کی بیٹی سے نکاح حرام نہیں ہوتا؛ اس لیے آپ کے سگے ماموں کا نکاح جو آپ کی سوتیلی بہن سے ہوا، یہ شرعاً بلا شبہ جائز ودرست ہے۔

    قال اللہ تعالی:حرمت علیکم …بَنٰتُ الأخت - إلی قولہ تعالی:- وأحل لکم ما وراء ذلکم (سورة النساء، رقم الآیة: ۲۳، ۲۴)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند