• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12471

    عنوان:

    اگر کوئی بیوہ عورت کسی بھی وجہ سے دوبارہ نکاح نہ کرنا چاہے تو کیا زبردستی کی جاسکتی ہے او رکیا وہ گناہ گار ہوگی؟

    سوال:

    اگر کوئی بیوہ عورت کسی بھی وجہ سے دوبارہ نکاح نہ کرنا چاہے تو کیا زبردستی کی جاسکتی ہے او رکیا وہ گناہ گار ہوگی؟

    جواب نمبر: 12471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 721=721/م

    بالغہ پر کسی کو ولایت اجبار حاصل نہیں ہے، لہٰذا اگر بیوہ عورت دوبارہ نکاح نہیں کرنا چاہتی ہے تو اس کو مجبور نہیں کیا جاسکتا زبردستی کرنے والے گنہ گار ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند