• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 605524

    عنوان: میرا نام احمد ہے اور بیوی کا نام عائشہ ہے ،اگر ہماری لڑکی پیدا ہوئی تو اس کے لیے کونسا نام مناسب ہوگا؟

    سوال:

    میرا نام احمد ہے اور بیوی کا نام عائشہ ہے ،اگر ہماری لڑکی پیدا ہوئی تو اس کے لیے کونسا نام مناسب ہوگا؟ فضا(Fiza) یا دعا(dua) یا فاطمہ (fatima)؟

    جواب نمبر: 605524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:873-663/N=12/1442

     تینوں میں فاطمہ سب سے اچھا نام ہے، یہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی رضی اللہ عنہا کانام نامی و اسم گرامی ہے، جو آخرت میں جنتی عورتوں کی سردار ہوں گی ؛ لہٰذا اگر آپ کے یہاں لڑکی کی پیدائش ہو تو آپ اُس کا نام فاطمہ رکھ لیں۔

    روی الإمام مسلم في صحیحہ من حدیث المغیرة بن شعبة أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:”إنھم کانوا یسمون بأسماء أنبیائھم والصالحین قبلھم“ (الصحیح لمسلم، کتاب الآداب، باب النھي عن التکني بأبی القاسم وبیان ما یستحب من الأسماء، ۲: ۲۰۷، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    وعن أبی الدرداء قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ”تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم“ رواہ أحمد وأبو داود (مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الأسامي، الفصل الثاني، ص: ۴۰۸، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند