• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607693

    عنوان: کیا بچے کا نام محمد معاذ ایان ساجد رکھا جا سکتا ہے ؟ 

    سوال:

    سوال : کیا بچے کا نام محمد معاذ ایان ساجد رکھا جا سکتا ہے ؟ اس کا معنی کیا بنے گا معاذ تو ایک صحابی رض کا نام ہے میں ایان یا عیان کے متعلق وضاحت چاہتا ہوں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 607693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 419-317/M=04/1443

     معاذ (جائے پناہ) بہت عمدہ نام ہے صحابی رسول کا نام ہے۔ ”محمد ساجد“ بھی اچھا نام ہے، ساجد بمعنی سجدہ کرنے والا۔ ”ایان“ (الف پر زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ) عربی لفظ ہے جو شرط اور ظرف وغیرہ کے لیے مستعمل ہے جس کے معنی، جب اور کب وغیرہ کے آتے ہیں، یا کی تشدید کے بغیر مجھے نہیں ملا۔ بہرحال نام رکھنے کے لیے ”ایان“ نام موزوں اور بامعنی نہیں ہے۔ اور اگر لفظ ”عیان“ (عین کے ساتھ) ہوتو اس کا معنی شخص، آدمی، اور آخر میں نون غنہ کے ساتھ ہو تو معنی ہے علانیہ، ظاہر، اس اعتبار سے ”عیان“ رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند