• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601928

    عنوان:

    "ماہ لقاء" كا معنی

    سوال:

    کسی نے اپنی لڑکی کا نام "ماہ لقاء"جس کا معنی لغت میں چاند جیسے چہرہ والا،ہے رکھا،لیکن کسی دوسرے شخص نے کہا کہ ماہ لقاء مرنے والی کو کہتے ہیں سمجھانے پہ بھی وہ شخص ماننے کو تیار نہیں ہے ۔لہذا اس معاملہ کا تصفیہ فرمادیں۔

    جواب نمبر: 601928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 435-311/H=05/1442

     ماہ لقاء کے معنی ”مرنے والی“ کہیں دیکھے نہیں اور نہ ملے ہیں۔ اگر وہ شخص نہیں مانتا تو اس سے تعرض نہ کریں یعنی اس کو منوانے کی فکر میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند