• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 52714

    عنوان: میری بیٹی کا نام” نرمل فاطمہ “ ہے ، دوسری بیٹی کا نام ادینہ مریم خان ہے اور بیٹے کا نام مومن محمدخان ہے ، میں پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ نام صحیح ہیں؟

    سوال: میری بیٹی کا نام” نرمل فاطمہ “ ہے ، دوسری بیٹی کا نام ادینہ مریم خان ہے اور بیٹے کا نام مومن محمدخان ہے ، میں پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ نام صحیح ہیں؟

    جواب نمبر: 52714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1026-820/B=7/1435-U نِرمَل کا لفظ صاف وشفاف کے معنی میں آتا ہے اور یہ ہندی کا لفظ ہے، یہ نام صحیح ہے، رکھ سکتے ہیں، مگر ترتیب میں پہلے فاطمہ پھر نرمل ہونا چاہیے، یعنی فاطمہ نرمل رکھیں۔ اور ادینہ کا لفظ ہمیں کسی لغت میں نہ مل سکا نہ اس کے معنی معلوم ہیں، اس لیے اسے بدل دینا چاہیے۔ بیٹے کا نام محمد مومن خاں رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند