• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 56315

    عنوان: بچی كے لیے كوئی اچھا سا نام بتا دیں۔

    سوال: ہمارے ممیرے بھائی کو ، الحمد للہ، ۱۹ اکتوبر، بروز اتور، رات ساڑھے دس بجے لڑکی ہوئی ہے۔ والد کا نام افتخار احمد خالد ہے ، والدہ کا نام اسراء ہے، لڑکی کے لیے کوئی اچھا نام بتائیں اور لڑکی کی لیے دعاکریں۔

    جواب نمبر: 56315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 14-14/Sd=1/1436-U آپ اپنی بیٹی کا صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلاً: عائشہ، فاطمہ، زینب، رقیہ، حفصہ وغیرہ، ہم دعا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ اسکو نیک وصالح بنائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند