• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 68783

    عنوان: مجھ کو یہ نام ایک ویب سائٹ پر ملا۔ براہ کرم بتائیں کہ اس کا معنی صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: میں اپنے بچے کا نام ماہوم (Mahum) رکھنا چاہتا ہوں جس کا معنی چاندکی روشنی ہے۔ مجھ کو یہ نام ایک ویب سائٹ پر ملا۔ براہ کرم بتائیں کہ اس کا معنی صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 954-992/H=10/1437 ”ماہوم“ اردو میں ”وم“ اور انگلش میں UM لفظ ماہ میں بڑھا کر ماہوم کے معنی چاند کی روشنی کے آتے ہوں اِس کی کہیں صراحت نہ مل سکی اگر مہتاب رکھ دیں یعنی نام بچہ کا تجویز کرلیں تو بہتر ہوگا۔ ”مہتاب“ کے معنی ”چاندنی“ آتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند