متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606439
معاذ نام کی تحقیق اور معنی
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام۔ معاذ نام کے بارے میں کہ معاذ۔ نام میم کے ضمہ (پیش) کے ساتھ ہے یا پھر میم کے فتحہ (زبر) کے ساتھ ہے مکمل صرفی تحقیق اور معنی کے ساتھ جواب عنایت فرما کر ممنون و مشکور ہوں اور عند اللہ ماجور ہوں۔
جواب نمبر: 606439
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:197-135/L=2/1443
”معاذ“ نام میم کے فتحہ کے ساتھ نہیں؛ بلکہ ضمہ کے ساتھ ایک جلیل القدر صحابی رسول کا نام ہے، ”معاذ“ میم کے فتحہ کے ساتھ ”عوذ“ باب نصر کا مصدر میمی ہے اور اس کا معنی ہے پناہ، قرآن مجید میں ہے: ( مَعَاذَ اللَّہِ إِنَّہُ رَبِّی أَحْسَنَ مَثْوَایَ) (یوسف: 23) اور میم کے ضمہ کے ساتھ ” أعاذ“ باب افعال سے اسم مفعول ہے، اس کے معنی ہیں: اللہ کی پناہ اور حفاظت میں دیا ہوا پس ”معاذ“ میم کے پیش کے ساتھ درست ہے میم کے فتحہ کے ساتھ درست نہیں۔ أعاذ: أی أعیذک باللہ میں تم کو اللہ کی حفاظت میں دیتا ہوں۔العوذ: أی عوذ باللہ منک، میں تم سے اللہ کی پناہ لیتا ہوں۔(مصباح اللغات:۵۸۲، ط: جامع مسجد دہلی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند