• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 39220

    عنوان: الزا کیا اسلامی نامے ہے؟

    سوال: اللہ نے ہمیں پہلی اولاد بیٹی سے نوازا ہے جس کا نام ہم نے الزا رکھا ہے، ہماری معلومات کے معلومات کے مطابق یہ نام حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا تھا ۔ بری مہربانی وضاحت فرمائیں کی کیا یہ اسلامی ہے ؟ ور اگر ہے تو اسکا صحیح معنی کیا ہے اور یہ اردو میں کیسے لکھا جایگا؟ اور کیا یہ حقیقت میں حضرت علی رضی للہ عہنہ کی بیٹی کا نام ہے؟ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 39220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1145-959/B=6/1433 اس نام کی کوئی بیٹی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نہیں ہے نہ ہی یہ اسلامی نام ہے۔ یہ لفظ ہمیں لغت میں نہیں ملا، یہ لغو اور مہمل نام آپ نے اہل علم سے پوچھے بغیر رکھ دیا، اس کو بدل دیں اور حسب ذیل ناموں میں سے اگر کوئی پسند آئے تو رکھ لیں۔ آمنہ، فاطمہ، بشریٰ، مبشِّرہ، غزالہ، عذرا، زہرا، اسماء، عمرانہ، عارفہ، صالحہ، سُعدیٰ، عُظمیٰ، رشیدہ، شکیبہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند