• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 600728

    عنوان:
    كوئی معقول جگہ نہ ہونے كی وجہ سے مسجد کی جگہ میں قربانی کر دی گئی ‏، كیا درست ہوگئی؟

    سوال:

    اگر کہیں مسجد کے ارادہ سے کوئی جگہ لی گئی اور اس میں چہار دیواری بھی کر دی گئی لیکن ابھی اسمیں نماز شروع نہیں کی گئی ہے اب لاک ڈاؤن کے چلتے قربانی کرنے کے لئے کوئی معقول جگہ نہیں مل پا رہی تھی تو کیا مسجد کی جگہ میں قربانی کر دی گئی تو یہ درست ہے جواب عنایت فرما کر ممنون و مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 600728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 226-168/H=03/1442

     چونکہ وہ جگہ مسجد کے لئے مختص ہے اگرچہ ابھی اس میں نماز شروع نہیں ہوئی مگر پھر بھی وہ لائق احترام ہے اس میں قربانی کرنا مناسب نہ تھا اس لئے آئندہ نہ کریں تاہم قربانی جو کرلی گئی وہ قربانی درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند