• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 42399

    عنوان: فربہ جانور كی قربانی

    سوال: بعض لوگ قربانی کے لیے جانور ایک ماہ پہلے خرید تے ہیں اس نیت سے بعد میں جانور کی قیمت زیادہ ہو جاتی ہے تو ان کی قربانی میں فرق تو نہیں آجاتا؟

    جواب نمبر: 42399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2052-1745/B=1/1434 اس سے قربانی میں کوئی فرق نہیں آتا، یہ تو پسندیدہ چیز ہے، پہلے خریدنا اور اسے کھلاپلاکر فربہ بنانا تو مستحب ہے، سمنوا ضحایاکم فإنہا علی الصراط مطایاکم․ یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی قربانی کے جانوروں کو موٹا بنانا کیونکہ وہ پل صراط پر تمہارے لیے سواریاں بنیں گی، یہ صورت بہت پہلے ہی خریدنے میں حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند