عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 18017
میں
نے ابھی دو ہفتہ پہلے ایک بکرا خریدا۔ خریدنے کے چار روز کے بعد وہ مرگیا۔ میں یہ
جاننا چاہتاہوں کہ آیا میری قربانی ہوچکی ہے یا باقی ہے؟ کیا مجھ کو اس کے لیے
دوسرا جانور خریدنا ہوگا؟
میں
نے ابھی دو ہفتہ پہلے ایک بکرا خریدا۔ خریدنے کے چار روز کے بعد وہ مرگیا۔ میں یہ
جاننا چاہتاہوں کہ آیا میری قربانی ہوچکی ہے یا باقی ہے؟ کیا مجھ کو اس کے لیے
دوسرا جانور خریدنا ہوگا؟
جواب نمبر: 18017
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1812=1812-12/1430
اگر آپ غنی اور مال دار ہیں تو آپ کے ذمہ دوسرا جانور خریدکر قربانی کرنا واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند