• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 38010

    عنوان: مختار کل صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے

    سوال: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مختار کل مجازی یعنی جو ان کو اختیارات حاصل ہیں اس سلسلے میں وضاحت درکار ہے اور کیا مختار کل مجازی کہا جا سکتا ہے جبکہ مختار کل ذاتی اللہ تعالی ہی کی صفت ہے۔

    جواب نمبر: 38010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 800-800/M=-5/1433 مختار کل صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مختار کل مجازی بھی استعمال نہ کیا جائے، قرآن میں ہے: قُلْ لاَّ اَمْلِکُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَلاَ ضَرًّا اِلاَّ مَاشَآءَ اللّٰہُ․ الخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند