عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 154685
جواب نمبر: 154685
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1424-1405/M=1/1439
جنات کا انسان کے ذہن ودماغ پر حاوی ہوجانا اور جنات کے تسلط واثر سے انسان کا مغلوب ہوجانا ممکن ومشاہد ہے، اللہ تعالیٰ نے جنات کو یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ تصرف کے ذریعہ انسانی زندگی پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، آپ کی بھتیجی پر اگر واقعی جنات کا اثر ہے تو اس کو کسی اچھے ماہر عامل سے دکھوائیں، جنات کے حالات پر ایک کتاب علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کی ہے: ”آکام الجان“ اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے اس کو منگواکر مطالعہ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند