• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 154171

    عنوان: اب کوئی سور کا بچہ پیدا نہیں کروں گا

    سوال: میری بیوی بچے کو غصے میں دوبار سور کا بچہ بول دیا جس پر میں بھی یہ کہہ دیا کہ اب کوئی سور کا بچہ پیدا نہیں کروں گا چاہے میری واحد اولاد کو اللہ حیات سے رکھے یا نہیں۔ کچھ ہی دیر بعد مجھے احساس ہوا کہ ہم نے بہت بڑی غلطی کری، کیا اس کا کوئی کفارہ ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 154171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1373-1319/sn=2/1439

    بس اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کریں اور آئندہ اس طرح کی بات زبان سے ہرگز نہ نکالیں، یہی اس کا کفارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند