عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 3509
کیا کسی نبی یا ولی کو اللہ سے کچھ مانگنے میں وسیلہ بنانا جائز ہے؟ اگر قرآن کریم یا صحیح حدیث سے ثابت ہو براہ کرم، اس کو واضح کریں۔
کیا کسی نبی یا ولی کو اللہ سے کچھ مانگنے میں وسیلہ بنانا جائز ہے؟ اگر قرآن کریم یا صحیح حدیث سے ثابت ہو براہ کرم، اس کو واضح کریں۔
جواب نمبر: 3509
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 449/ ب= 88/ تب
نبی کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کیتعلیم دی ہے۔ بخاری شریف میں حدیث ضریر اس پر شاد ہے۔ اسی طرح ولی کے وسیلہ سے دعا مانگنا بھی درست ہے۔ حدیث صحیح میں ہے کنا نتوسل بعباس یعنی صحابہٴ کرام حضرت عباس کے واسطہ دعا کرتے تھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند