• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175965

    عنوان: اساتذہ کے سامنے دست بستہ كھڑا ہونا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا اساتذہ کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو نا درست ہے ؟ جبکہ یہ عبادت کے مشابہ ہے ، اور نیز کیا یہ لَا تَقُوْمُوْاکَالْاَعَاجِمْ کے تحت داخل ہے ؟

    جواب نمبر: 175965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 417-336/D=05/1441

    عالم یا قابل تعظیم شخصیت باعتبار دین کے اس کے لئے کھڑا ہو جانے کی گنجائش ہے۔ قال فی الشامی: یجوز بل یندب القیام تعظیما للقادم ۔ لیکن ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا مناسب نہیں کہ یہ نماز کے قیام کے مشابہ ہے جس سے بندگی کا ایہام ہوتا ہے، اور دست بستہ کھڑا ہونا عجمیوں کا بھی طریقہ ہے پس اس طریقہ سے بچا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند