عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 1822
مسلمان ہونے کے حوالے سے ہمارا یہ سوال ہے کہ ہمارے ہر کام میں اللہ کی مصلحت ہے اور اللہ نے ہمارے لیے ہرچیز مقدر کر دی ہے تو پھر خود کشی حرام کیوں ہے؟
مسلمان ہونے کے حوالے سے ہمارا یہ سوال ہے کہ ہمارے ہر کام میں اللہ کی مصلحت ہے اور اللہ نے ہمارے لیے ہرچیز مقدر کر دی ہے تو پھر خود کشی حرام کیوں ہے؟
جواب نمبر: 1822
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1132/ ب= 1062/ ب
بندہ نہ تو پورے طور پر خود مختار ہے، نہ ہی پورے طور پر مجبورِ محض ہے، بلکہ اللہ نے بندے کو کچھ اختیار دیا ہے اور کچھ مجبور بھی رکھا ہے، اسی کا نام تقدیر ہے، جس کا علم ہمیں بعد میں ہوتا ہے۔ اللہ نے ہمیں عقل سمجھ اور علم دیا، حلال و حرام، جائز و ناجائز کو بتایا۔ سوچنے سمجھنے اور عمل کرنے نہ کرنے کا ہمیں موقعہ دیا۔ ان حالات میں کسی بھی ناجائز کام کا اقدام کرنا ہماری بہت بڑی غلطی ہے اسی لیے وہ حرام ہوگا۔ نیز اللہ تعالیٰ نے جنت کے عوض میں ہمارے جسم کو خرید لیا ہے۔ ہم اپنے جسم کے خود مالک نہ رہے کہ جس طرح چاہیں تصرف کریں۔ اسی حالت میں اپنے جسم کو خود کشی کرکے ہلاک کرنا، یہ بیجا تصرف ہے جو بلاشبہ حرام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند